5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، بارک اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں امریکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے اور اس بحران کے بعد امریکی معاشی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ملک بن کرابھرے گا۔ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ہالینڈ میں ماحول دوست توانائی کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ اقتصادی بحران کے حالیہ عشرے کے دوران ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ اقدار جن پر امریکی سماج اورمعیشت کی تعمیرہوئی ہے کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحران کے دوران یہ حالت تھی کہ عام امریکی شہری اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے شدید محنت کرتے تھے جبکہ بحران کے ذمہ دار بڑے بڑے مالیاتی اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھارتی رقوم بونس کی مد میں وصول کررہے تھے۔