5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہیلری کلنٹن کی ایران میں خودکش حملوں کی مذمت
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکاکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے شہر زاہدان کی ایک مسجد میں خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں خودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورزخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملوں کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یوگنڈا، پاکستان، عراق ، افغانستان اور الجیریا میں ہونے والی ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگرکرتی ہیں۔