تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ فضول خرچ ہوتی ہیں،تحقیق

جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…جنگ نیوز…عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ فضول خرچ ہوتی ہیں، مرد اپنے اخراجات اور آمدن پر بھر پور توجہ دیتے ہیں اور خاص طور پر اپنے بل کی ادائیگی زیادہ بہتر اور سوچ سمجھ کر کرتے ہیں جبکہ خواتین کی اکثریت ادائیگی کرتے وقت بلوں کے میزان کے چیک نہیں کرتیں جس کی وجہ سے اکثر زیادہ ادائیگی کردیتی ہیں۔ کیلی فورنیا میں تیار کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں منفی امتیازات کے تناظر میں مردوں اور عورتوں کے درمیان اخراجات اور آمدن کے متعلق فنانشل پلاننگ سے متعلق ایک سوالنامہ تیار کیا گیا جس کو 3 ہزار 500 لوگوں نے پر کیا ہے۔ اس تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ مرد اپنے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں جیکہ خواتین کو بار بار اطلاعات دینے کے بعد ادائیگی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ 90 فیصد مرد اپنے بل مقررہ وقت پر ادا کرتے ہیں جبکہ عورتوں میں صرف 35 فیصد کی ادائیگی بروقت ہوتی ہے۔ ایک ماہ کی آمدن اور اخراجات میں توازن بر قرار رکھنے کیلئے مردوں کی شرح 71 فیصد رہی جبکہ خواتین کی شرح 53 فیصد نوٹ کی گئی۔ اس طویل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین نسبتاً زیادہ شاہ خرچ ہوتی ہیں اس لئے اپنے بلوں کی ادائیگوں میں توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.