5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔پیسکو ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں بجلی کی کل مانگ28 سو میگا واٹ ہے۔ جبکہ8 سو80 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے شہری علاقوں میں7جبکہ دیہی علاقوں میں9گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بالخصوص شام کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جاسکے۔