تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپین : دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا

جنگ نیوز -
میڈرڈ…جنگ نیوز…ا سپین میں تعمیر ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جس کے بعدا سپین کی شمسی توانائی کی پیداوار ایٹمی پاورا سٹیشن سے حاصل ہونے والی پیداوار کے برابر ہوگئی ہے۔ہسپانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں قائم شمسی توانائی پاور پلانٹ 432 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جو امریکا کے شمسی توانائی کے 422 میگاواٹ پاور پلانٹ سے زائد ہے۔ یہ پلانٹ سال کے 340 دنوں میں سورج سے شمسی توانائی حاصل کرتا ہے۔ا سپین کو چین اور امریکاکے مقابلے پن بجلی پاور پلانٹ کے حامل ملک کا اعزازبھی حاصل ہے جو انہیں ڈیم بنانے کے باوجود حاصل نہیں۔ شمسی توانائی کے لگائے شیشے دن بھر سورج کی حرکت کے مطابق موڑ کر 50 میگاواٹ بجلی حاصل کرتے ہیں۔ اسپین کے ہوا سے چلنے والے فارمز اب 20 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کررہے ہیں جس سے رواں سال نومبر میں 53 فیصد بجلی کی طلب پورا کی گئی۔ سپین کے شمسی توانائی کے ا دارے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ سال کے اندر 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے سال 2013ء تک 2500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.