5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور:دواشتہاریوں سمیت15 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دواشتہاریوں سمیت پندرہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں کی گئی۔ اس دوران دو اشتہاریوں اور تیرہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اسلحہ میں 13 رائفلز، 3 کلاشنکوف، ایک پستول اور ایک ہزار200 کارتوس شامل ہیں۔