5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
جنگ نیوز -
منیلا …جنگ نیوز…فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی جبکہ 47 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر کوارڈنیشن کونسل نے سمندری طوفان سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں دارالحکومت منیلا اور جزیرہ لوزان میں 38 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ طوفان کے دوران شدید بارش کے ساتھ ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ بھی چلتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔