تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ: کمسن بچوں کی سال میں دو مرتبہ سالگرہ منانے کا رجحان

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانیہ میں ملکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کمسن بچوں کی بھی سال میں دو مرتبہ سالگرہ منانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کی حقیقی سالگرہ کے 6 ماہ بعد منعقد کی جانے والی اس تقریب کو ” ہاف برتھ ڈے“ کہا جاتا ہے۔ حقیقی سالگرہ کے ٹھیک 182.5 دن بعد منائی جانے والی اس سالگرہ کے موقع پر بھی بچوں کوتحائف دیئے جاتے ہیں جبکہ اس تقریب کیلئے ” ہیپی ہاف برتھ ڈے‘ کی خصوصی تحریر والے کیک بھی تیار کروائے جاتے ہیں۔ بعض برطانوی شہریوں نے اس رجحان کو فضول اور وقت اوردولت کا ضیاع قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.