تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب اور عراق کے درمیان20 سال بعد فضائی رابطے بحال

جنگ نیوز -
بغداد…جنگ نیوز… سعودی عرب اور عراق کے درمیان فضائی رابطے 20 سال بعد بحال ہو گئے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ سے مسافر بردار طیارہ بصرہ پہنچا تاہم پرواز علامتی ہونے کی وجہ سے اس میں عملے کے سوا کوئی مسافر سوار نہ تھا تاہم یہ طیارہ واپسی پر عراق سے عمرہ کے خواہشمند 450 عراقیوں کو لے کر مکہ یا مدینہ جائے گا۔ سعودی عرب اور عراق کے درمیان شہری فضائی پروازیں پہلی جنگ خلیج کے موقع پر 1990ء میں بند ہو گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.