5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مذاکرات سے مطمئن ہوں ، اپنا مقصد حاصل کرلیا، بھارتی وزیرخارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات سے مطمئن ہیں اور انہوں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے ۔ بھارت روانگی سے پہلے اسلام آباد میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد اعتماد کا فقدان دور کرنا تھا ۔ یہ مقصد کافی حد تک حاصل کرلیا گیا ہے اور انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھارت کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عداوت پاک بھارت حکام کے درمیان نہیں بلکہ گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سوالات کرنے والوں میں تھی ۔