تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کا ناسور اکھاڑ پھینکے گی، آرمی چیف

جنگ نیوز -
راولپنڈی …آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھڑا پھینکنے تک ، فوج مصروف عمل رہے گی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو ، راولپنڈی میں معمول کی ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا۔ کانفرنس کے شرکا نے سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے پاک فوج کی آپریشنل تیاری پراطمینان کیا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.