تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملتان: ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی مشق

جنگ نیوز -
ملتان …ضلع ملتان میں دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے ایک مشق کی گئی جس میں محکمہ سول ڈیفنس،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس مشق کے تحت ملتان میں15پولیس ایمرجنسی،ضلع کچہری،سیشن کورٹ،کمشنر آفس، سی پی او آفس،چونگی نمبر9پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور محکمہ سول ڈیفنس نے تمام جگہوں کی تلاشی لی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ضلع کچہری اور عدالتوں کی اسکریننگ کی اس دوران سیشن کورٹس میں کام رکا رہا اور بعد میں ان جگہوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔اس مشق میں اہم مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس کے اہلکار اہم مقامات پر تعینات کئے گئے۔قائم مقام ایس ایس پی آپریشن ملک یوسف کے مطابق اس مشق کا مقصد محکمہ پولیس،شہری دفاع ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا اور یہ ایک معمول کی مشق تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.