5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لارڈز ٹیسٹ: پاکستان 440رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں
جنگ نیوز -
لندن …لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور کھانے کے وقفے تک مجموعی طور پر چار وکٹ پر216رنز بناچکی ہے، پاکستان 440کے ریکارڈ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید 226رنز درکار ہیں۔ آج سلمان بٹ نے ساتھی اظہر علی کے ہمراہ پاکستانی اننگز کا 114رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا۔ 152کے اسکور اظہرعلی آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہلفنہاس نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، انہوں نے 87گیندیں کھیل 42رنز بنائے۔ ان فارم سلمان بٹ نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ بدقسمتی سے سنچری نہ بناسکے اور 92کے انفرادی اسکور پر نارتھ کی بول پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے سے قبل آخری گیندپر عمر اکمل نارتھ کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے ۔