5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا نے میانمر کیخلاف عائد پابندیوں میں توسیع کر دی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا نے میانمر کیخلاف عائد پابندیوں میں توسیع کر دی۔ امریکی ایوان نمائند گان میں میانمر کیخلاف عائد پابندیوں کی توسیع کیلئے رائے شماری کے دوران میانمر کیخلاف پابندیاں برقرار رکھنے اور اس میں توسیع کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی۔ امریکا نے 2003ء میں میانمر کی فوجی حکومت کے خلاف پابندی عائد کی تھی۔ میانمر کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا مسودہ قانون برما فریڈم اینڈ ڈیمو کریسی ایکٹ 2003ء اب منظوری کیلئے امریکی ایوان بالا سینٹ بھجوایا جائے گا جس کے بعد صدر بارک اوباما اس پر دستخط کریں گے۔