تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ترکی:ملک کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے سمجھوتے کی منظوری

جنگ نیوز -
انقرہ…جنگ نیوز… ترکی کی پارلیمنٹ نے روس کے تعاون سے ملک کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر سے متعلق دوطرفہ سمجھوتے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سمجھوتے کے تحت توانائی کے 4 یونٹ بنائے جائیں گے جن میں سے ہر ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت 2.1 گیگا واٹ ہوگی۔ اس سمجھوتے پر 12 مئی کو روس کے صدر نے اپنے دورہ ترکی کے موقع پر دستخط کئے تھے۔ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر پر تقریبا ً دو ارب ڈالرکی لاگت آئیگی جبکہ اس کے بیشتر حصص روس کی ملکیت ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.