5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ولادی میر پیوٹن کی ہالی وڈ اداکار وان ڈیم سے ملاقات
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے ہالی وڈکے اداکار وان ڈیم سے ملاقات کی۔روسی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم کے روس کے جنوبی شہر سوچی کے ورکنگ دورے کے دوران ہوئی۔اس موقع پر روسی پہلوان فیدور یملیانینکو بھی موجودتھے۔ روس کے وزیراعظم نے فری سٹائل ریسلنگ کی یورپی چمپئن شپ کے مقابلے بھی دیکھے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم ان طلباء سے ملے تھے جو سوچی میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے کھیلوں کے مراکز کی تعمیر میں مدد کر رہے ہیں۔