5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایران کومیزائل شکن نظام کی فراہمی سے متعلق سمجھوتہ ختم نہیں کیا گیا،روس
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس نے کہاہے کہ ایران کومیزائل شکن نظام ایس 300 کی فراہمی سے متعلق سمجھوتہ ختم نہیں کیا گیا۔روسی میڈیاکے مطابق سمجھوتے کے بارے میں حتمی فیصلہ صدردمتری میدویدوف کریں گے۔ ایک ماہ قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی تھیں جن کے مطابق ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی پرعائد پابندیاں مزید سخت کر دی گئی تھی۔ روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ایس 300 کی فراہمی پربھی ہوگا۔ روس اور ایران نے 2005 کے آخر میں اس سمجھوتے پر دستخط کئے تھے لیکن اس پر پوری طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔ یہ نطام 120 کلومیٹر کے فاصلے تک 6 اہداف کا تعین کرنے اور ان پر 12 میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔