5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آسٹریلیا میں آئندہ ماہ عام انتخابات ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
کینبرا…جنگ نیوز… آسٹریلیا میں اگست میں عام انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کی جانب سے ہفتے کو انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے جس میں 28 اگست کو متوقع طور پر ملک میں عام انتخابات ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اپنی پارٹی کی عوام میں مقبولیت میں اضافے کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں جبکہ انہیں معیشت، وسائل، ماحولیات اور پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسیوں پر مشکلات کا سامناہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم کل کینبرا میں گورنرجنرل کونٹین برائس سے ملاقات کریں گی اور 28 اگست کو انتخابات کرانے کا کہیں گی۔ واضح رہے کہ جولیا گیلارڈ آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد 30 فیصد مائننگ ٹیکس عائد کرنے کا اعادہ کررکھاہے۔