تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 13فلسطینی نوجوانوں گرفتارکرلیے

جنگ نیوز -
نابلوس…جنگ نیوز… اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مغربی کنارے کے علاقے سے 13فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز پرپتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس پھینکی اوربعد میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فورسز نے بیت پورک گاؤں سے 8 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے نابلوس کے دیگردیہات میں چھاپوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.