تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سگریٹ نوشی سے جین میں خطرناک تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں، طبی تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز… ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی انسانی جین میں تبدیلیاں لاتی ہے جس میں جین سے متعلقہ معلومات کی ترسیل کے نظام، ڈھانچے اور طریقہ کار میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ ان تبدیلیوں سے خلیوں کی ساخت بھی بدل جاتی ہے۔ ماہرین طب نے اس تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انسان کی قوت مدافعت پر سگریٹ کے بہت زیادہ مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ سرطان اور سیل ڈیتھ میٹا بولزم سے متعلق بیماریاں سگریٹ نوشی سے جنم لے سکتی ہیں۔ ساؤتھ ویسٹ فاؤنڈیشن فار بائیو میڈیکل ریسرچ نے اپنی تحقیق کے دوران 323 منفرد حیثیت کے حامل جین تلاش کئے ہیں جن میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے تبدیلیوں کو نوٹ کیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں 1240 افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے دوران خون کے سفید خلیوں میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ تحقیق مکمل کرنے والے پروفیسر جیک چارلس ورتھ نے کہا ہے کہ ہمارے نتائج نے پہلی مرتبہ سگریٹ نوشی کے ساتھ بیماریوں کی جامع وجوہات کو سامنے لانے میں مدد فراہم کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.