5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈی جی خان:زہریلا کھانا کھانے سے 9افراد بے ہوش
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان کے علاقے پائیگاں میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے نوافراد بے ہوش ہوگئے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کے نواحی علاقے پائیگاں سے ایک ہی خاندان کے نو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لایا گیا جن میں پانچ بچے ، تین خواتین بھی شامل ہیں۔ اکثر کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم تین خواتین کی حالت قدرے تشویش ناک ہے ۔