تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

جنگ نیوز -
کوہاٹ …خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے جمعہ بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیرا ہ کے جمعہ بازار میں ہوا، دھماکے کے وقت بازار میں کافی رش تھا ۔ضلعی حکام کے مطابق دھماکے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا، جس سے تین دکانوں اور چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.