5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر ایجنسی بم دھماکا: چار زخمی حیات آباد اسپتال پشاور منتقل
جنگ نیوز -
پشاور… خیبرایجنسی کے وادئی تیراہ میں ہونے والے دھماکے کے چار زخمیوں کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمی ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں ہونیوالے دھماکے کے چار زخمی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لائے گئے جن میں میر زماد ، لال مدشاہ دس سالہ شمشیر اور ایک خاتو ن بھی شامل ہے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جارہی ہے