5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مظفر گڑھ :علی پور میں دو سالہ بچے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ …مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں دو سالہ بچے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقامی عدالت نے2 سالہ ملزم اور اس کے والد سمیت4 افراد کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔پولیس کے مطابق علی پور کے علاقہ مڈ والا کے2 سالہ پونی اور اسکے والد عبدالستار اور2 افراد اشتیاق اور شوکت کے خلاف پولیس تھانہ صدر نے ایک شخص نصر الدین کی رپورٹ پر10 تولہ طلائی زیورات ،10 ہزار روپے ، کپڑے ، اور پنکھے کی چوری کا مقدمہ درج ہوا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج علی پور کی عدالت سے دو سالہ پونی سمیت چاروں افراد کی22 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔عدالت نے تھانہ صدر سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔دوسری طرف تھانہ صدر کے ایس ایچ او دین محمد مستوئی کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ پولیس کی جانب سے ہونے والی کھلی کچہری میں درج ہوا پولیس تحقیقات کر رہی ہے اگر ایسا ہوا تو ہم فورا ًیہ مقدمہ خارج کریں گے۔