تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپلز پارٹی نے بھی جعلی ڈگری والوں کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلز پارٹی نے بھی جعلی ڈگری والے ارکان کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بیان دیتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن ارکان کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں پیپلز پارٹی انہیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گی ۔ قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز بھی جعلی ڈگری والوں کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کرچکی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.