تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:جناح اسپتال میں زیادتی کا شکار نرس کو چار روز بعد ہوش آگیا

جنگ نیوز -
کراچی …جناح اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس کو چار روز بعد ہوش آگیا ہے اور اس نے اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔زیرتربیت نرس کو چار روز قبل مبینہ طور پر محکمہ صحت سندھ کے ڈاکٹر جبار میمن نے جناح اسپتال کے ڈاکٹرز میس میں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ میس سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ اسے سر، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹوں اور تشدد کے نشانات تھے۔ متاثرہ نرس کو جناح اسپتال کے نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ کے آئی سی یو منتقل کیا گیاتھا۔ شعبے کے سربراہ پروفیسر ستار ہاشم نے جیو نیوز کو بتایا کہ نرس کو ہوش آگیا ہے اور اس نے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی ہے، نرس کو صبح پانی بھی پلایا گیا ہے۔ پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا ہے کہ اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.