تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد جھیل، سطح آب مزیددو انچ بلند، پانی کا اخراج17165کیوسک ہوگیا

جنگ نیوز -
ہنزہ…نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہنزہ میں عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح دو انچ کا اضافہ ہوا ہے اور جھیل سے پانی کا اخراج17 ہزار165 کیوسک ہو گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ہنزہ عطا آباد جھیل کے حوالے سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جھیل میں پانی کی سطح میں کوئی کمی نہیں ہوئی کیونکہ گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔ جھیل میں پانی کی سطح387 فٹ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق29 مئی کو جھیل کے سپل وے سے پانی کے اخراج شروع ہونے کے بعد جھیل کی سطح میں220 انچ کا اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ روز ہیلی کاپٹر کی نو پروازوں کیذریعے73 افراد اور ڈیڑھ ٹن کھانے پینے کا سامان منتقل کیا گیا، جبکہ کشتی سروس سے338 مسافروں اور اشیائے خوردونوش کو حسینی، گلمت اور ششکٹ کے دیہات سے منتقل کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس مصنوعی جھیل سے کل25 ہزار کی آبادی متاثر ہوئی ہے، جن کو کیمپوں میں رہائش اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور ہر ہیلی کاپٹرز کی اب تک ایک ہزار853 پروازوں کے زریعے17 ہزار942 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کشتی سروس کے زریعے پانچ ہزار افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.