تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حبیب جالب بلوچ قتل کیخلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کے خلاف آج تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ جبکہ مشتعل کارکنوں نے صوبے کے مختلف شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہیں بلاک کردیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں تیسرے روزبھی سوگ کی کیفیت طاری ہے لیاقت بازار،شارع اقبال،عبدالستار روڈ،میکانگی روڈ،سریاب روڈ،بروری روڈ،اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اہم کاروباری مراکز،دکانیں اورتعلیمی ادارے بند ہیں ۔ احتجاج کرتے ہوئے مشتعل کارکنوں نے نوشکی کے ڈگری کالج کے قریب کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ جبکہ مستونگ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بندکردی۔ نوکنڈی ،تفتان، مستونگ، پنجگور،قلات، خضدار،حب ،آواران، بسیمہ میں بھی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل کی اپیل پرصوبے بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ بھی کیاگیا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔تاہم اس دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.