تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ:سابق لیفٹیننٹ کرنلز کی کورٹ مارشل کیخلاف اپیلیں خارج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے دوسابق لیفٹیننٹ کرنلز کی کورٹ مارشل کے خلاف اپیلیں اختیار سماعت نہ ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمان رمدے کی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ۔ سابق لیفٹنٹ کرنل خالد عباسی اور عبدالغفار بابر کے وکیل شوکت صدیقی اور جسٹس خلیل الرحمان کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی شوکت صدیقی ایڈووکیٹ کے بار بار اصرار پر کہ انہیں ضرور سنا جائے، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی رو سے اس عدالت کو ایسی اپیلوں کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہاکہ آپ آئین میں ترمیم کرنے والی کمیٹی سے کہیں کہ وہ ترمیم کر دے ، اس طرح کا رویہ آپ کی عادت بن رہاہے۔شوکت صدیقی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی بھی وہی عادت ہے جوآپ کی ہے، اس پر جسٹس رمدے نے کہا کہ بطور وکیل عدالت کے سامنے اس طرح کا رویہ انہیں زیب نہیں دیتا آپ کا تو لائسنس منسوخ ہونا چاہیے جس پر عدالت میں موجود ظفر علی شاہ اور حفیظ پیرزادہ نے وکیل شوکت عزیز صدیقی کو سمجھایالیکن اسی دوران دونوں سابق کرنلز نے عدالت میں زور زور سے شور مچانا شروع کر دیا جس پر انہیں پولیس کے ذریعے کمرہ عدالت سے باہربھجوادیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.