5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:سی آئی ڈی بنارس میں بس پر چھاپہ، بڑی تعدار ہتھیاربرآمد
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے بناس میں سی آئی ڈی کی کارروائی کرتے ہوئے سوات سے آنے والی بس پر چھاپہ مار کربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ایس ایس پی چوہدری اسلم نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ سوات سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس پر بنارس کے علاقے میں چھاپہ مارا تو تلاشی لینے پر بس کے خفیہ خانوں سے3 کلاشنکوف ،2 رپیٹر،2ٹرپل ٹورائفلزدو سیون ایم ایم ،10 ٹی ٹی پستول ،سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ۔سی آئی ڈی نے بس ڈرائیوار محمد اکبر کو گرفتار کر لیا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا سوات سے اسلام نامی شخص سے لاتا ہے اور کراچی میں جبار کو دیتا ہے جسے کالعدم تنظیموں اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا ۔