5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شوہر اور بھائی کے ہاتھوں تشدد کا شکارحفیظاں بھٹو کو طلاق مل گئی
جنگ نیوز -
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں شوہر اور بھائی کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی حفیظاں بھٹو کو شوہر نے طلاق دے دی۔حفیظاں بھٹو کے بہنوئی شبیر بھٹو کے مطابق حاجن بھٹو نے اپنی بیوی حفیظاں کو طلاق دے دی ہے اور اس ضمن میں حفیظاں بھٹو کی جانب سے اپنے شوہر اور بھائی کے خلاف سرعام تشدد اور اقدام قتل کے مقدمے سے دستبردار ہونے کی درخواست بھی کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔ حفیظاں بھٹو کی جانب سے دائر مقدمے پر پولیس نے شوہر حاجن بھٹو اور بھائی زاھد بھٹو کو گرفتار کرلیا تھا ۔ عدالت نے دنوں ملزمان کو چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا جن کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت نے حفیظاں بھٹو کو بھی اس کی خواہش کے مطابق اپنے بہنوئی کے گھر رہنے کی اجازت دے دی تھی۔