تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری سے عالمی بینک کے نائب صدرکی ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…عالمی بنک کی نائب صدر ازابیل گوریرو نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ایوان صدر میں منعقدہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ بھی موجود تھیں۔صدر زرداری نے کہا کہ عالمی ادارے،برادری اور فرینڈز آف پاکستان تباہ حال معیشت کی بحالی کے لئے بھرپور تعاون کریں اور دہشت گردی سے متاثرہ عوام کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں بھی تعاون کیا جائے،صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے،صدر نے عزم ظاہر کیا کہ یہ جنگ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکا اور یورپی منڈیوں تک رسائی دی جائے اور توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے عالمی بنک توانائی اور پانی کے شعبے میں مالیاتی امداد دے۔عالمی بنک کی نائب صدر نے کہا کہ بنک پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ اسٹراٹیجی کے تحت6 ارب ڈالرز کا پروگرام چلا رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.