تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رائے ونڈ میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن

جنگ نیوز -
رائے ونڈ …رائیونڈ میں حساس ادارے نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جاتی عمرہ کے نزدیک لکھووال میں سرچ آپریشن کیا ۔ حساس ادارے نے واک آئی سرچ آپریشن گرفتاردہشت گردوں سے ملنے والی لسٹ اور معلومات پر کیا ہے، واک آئی آپریشن میں سرغراساں کتوں سے بھی مدد لی گئی ۔حساس ادارے کے اہلکاروں نے گھر گھر جاکر مکینوں کی معلومات حاصل کیں اور سرغراساں کتوں کی مددسے تلاشی بھی لی۔ حکام نے جیو نیوزکوبتایا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ لاہور دہشت گردی کے لیے آنیوالے افراد دیہاتی علاقے میں مقیم ہیں جبکہ کچھ مشتبہ افراد جاتی عمرہ کے نزدیکی علاقے لکھووال میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے واک آئی آپریشن کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.