5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملک میں اس وقتپی پی کی نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
حیدرآباد…ہومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سابق چیئرمین عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ۔ایچ آر سی پی حیدرآباد مین تنظیم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فارن آفس سے لے کر سوات اور گلگت بلستسان تک ان ہی کی چلتی ہے اور آزاد کشمیر میں تو اتنی چلتی ہے کہ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ چیف جسٹس کون آئے گا اور کون نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ یہا ں پر اسٹیبلشمنٹ کا مفاد ہے کہ ملک میں کوئی نہ کوئی تصادم رہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا حال نیچے سے اوپر تک برا ہے ، انصاف رو رہا ہے، چیخیں مار مار کر پکار رہا ہے ،مقدمات کو بغیر سماعت کے نمٹایا جارہا ہے۔ نچلی عدالتوں میں کمیشن پر وکلا سے شہادتیں لکھوائی جارہی ہیں۔عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ پنجاب حکومت نے داتا دربار دھماکہ کا ری ایکشن ایسے دیا جیسے وہ اس ملک میں نہیں رہتے ۔