5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مہنگائی میں کمی ،قرضوں کا بوجھ کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، عبدالحفیظ شیخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد میں عالمی بینک کے جنوبی ایشیائی خطے کی نائب صدرازابیل گیو ریرو سے ملاقات میں بتایا کہ پاکستانی معیشت کو چیلنجز کا سامنہ ہے، ان مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے، تاکہ میکرواکنامک اعشاریوں کو بہتر بنایا جاسکے، جس کے لئے مالیاتی پالیسی کو بہتر بنانے اور قرضوں میں کمی کے لئے اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح کو 10 فی صد سے کم کرنا ہوگاعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت اصلاحات اورگورننس کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، ازابیل گیوریرو کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے معاونت فراہم کرتا رہے گا۔