تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ممبئی حملوں کا شور مچانے والوں کوکشمیریوں کا خون نظر نہیں آتا،حافظ سعید

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کا شور مچانے والے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا بہتا خون کیوں نظر نہیں آتا۔ وہ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی مذاکرات کی میز سجانے سے نہیں ملے گی، حکومت پاکستان معذرت خواہانہ رویہ ترک کردے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غزہ متاثرین کی طرح کشمیریوں کو بھی امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کرے۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دراندازی کا پراپیگنڈہ کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرتا رہا ہے۔لیکن اب سب کو معلوم ہوگیا ہے کہ مظلوم نہتے کشمیری بھارتی فوج کے سامنے کیسے جدوجہدکررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.