تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کون بنے گا کروڑ پتی : امیتابھ نے پروگرام کی تیاریاں شروع کردیں

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں ماضی کے مشہور پروگرام کون بنے کروڑپتی کو دوبارہ شروع کرنے کی مشقیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی پروگرام who wants to be a millionairکی طرز پر شروع کیا جانے والا مذکورہ بالا پروگرام جب سن 2000میں اسٹار پلس سے شروع ہوا تو اس نے بھارت میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔امیتابھ 2005میں یہ پروگرام کرنے کے لیے دوبارہ آئے تاہم دو برس بعد انکی جگہ پروگرام کرنے کی ذمہ داری ایک اور بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے سنبھال لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.