5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لندن:آسٹریلیا نے پاکستان کو 150رنز سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
لندن…آسٹریلیا نے لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 150 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ، یہ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ریکارڈ تیرہویں فتح ہے ۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز 114رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی ، تو پاکستان کو فتحکیلئے مزید 326 رنز درکار تھے ، لیکن ان فارم بیٹسمین سلمان بٹ کے آؤ ٹ ہوتے ہی پاکستان بیٹنگ لائن اپ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ، پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 289 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، سلمان بٹ 92 اور اظہر علی نے 42 رنز کی اننگز کھیلی ، مارکس نارتھ نے چھ اور اسٹیون اسمتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں