5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اداکارہ نوربھارتی شوہروکرم سے طلاق لے کر کراچی پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .. .لالی وڈ اداکارہ نور بھارتی شوہر وکرم منگنانی سے طلاق حاصل کرنے کے بعد دبئی سے واپس کراچی پہنچ گئیں۔ اداکارہ نور نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں بتایا کہ دبئی کی عدالت کے ذریعے انھوں نے وکرم سے طلاق لے لی ہے جبکہ زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان اپنی ذات کا صدقہ سمجھ کر وہیں چھوڑ آئی ہیں اوران پر وکرم نے قبضہ جما رکھا ہے۔ نورکے مطابق وکرم سے شادی اس شرط پر کی تھی کہ وہ مسلمان ہو جائے گا تاہم اس نے شادی کے بعدان پر ہندو ہونے کے لیے دباؤڈالنا شروع کر دیا جس پر وہ ایک سال قبل وکرم سے جھگڑا کر کے واپس پاکستان آگئیں اور شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں۔چند روز قبل ایک پروگرام کی رکاڈنگ کے لیے نور دبئی گئیں تو وہاں ان کا وکرم سے سامناہوا۔اس موقع پراس نے بد تمیزی کی جس پر انھوں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے طلاق حاصل کرلی ۔