5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی محکمہ خارجہ کے ریٹائرڈ افسر اور اہلیہ کو کیوبا کیلئے جاسوسی کے الزام میں قید
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . . امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ریٹائرڈ افسراوران کی اہلیہ کوکیوبا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی عدالت نے محکمہ خارجہ کے سابق اہلکار walter Kendall Myersکو کیوبا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید جبکہ ان کی اہلیہGwendolyn کو سات سال قیدکی سزا سنائی۔ڈسٹرکٹ ججReggie Walton کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے ملک کے ساتھ غداری کی اور اس پر انھیں کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے، وکیل استغاثہ کاکہنا تھا کہ دونوں کو جاسوسی کرنے پر کیوبا کی حکومت کی جانب سے اعزازات بھی دیے گئے اور انھوں نے سال 1995 میں سابق صدر فیڈل کاسترو سے خفیہ ملاقات بھی کی تھی۔ عدالت میں اعترافی بیان دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے رٹائرڈ اہلکار کا کہنا تھا کہ اس نے یہ سب پیسوں کے لیے یا امریکی مخالفت کے باعث نہیں کیا بلکہ وہ طویل عرصے سے جاری امریکا کیوبا دشمنی کو بہتر تعلقات میں بدلنا چاہتا تھا۔اس نے صدراوباما سے کیوبا کے ساتھ اچھے تعلقات استوارکرنے اوروہاں کے لوگوں کے خوف میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی۔۔Kendal Myers محکمہ خارجہ میں اعلیٰ عہدے پر تعینات تھا اور اسے انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی جو اس نے کیوبا کی حکومت کے حوالے کی تھی۔