5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دوتہائی برطانوی عوامی مقامات پر برقعہ پرپابندی کے حق میں،رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن. . . .. . . . ایک سروے کے مطابق برطانیہ کے دو تہائی افراد عوامیمقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کا قانون متعارف کرانے کے حق میں ہیں۔برطانیہ کے ایک نیوز چینل کی جانب سے کرائے گئے آن لائن سروے میں دو ہزار دو سو دس بالغ افراد نے اپنی رائے دی۔ ان میں سے سڑسٹھ فیصد نے نقاب اوڑھنے پر پابندی کی حمایت کی۔ سروے میں پچپن سال عمر کے اسّی فیصد رائے دہندگان برقعہ پر پابندی کے حق میں تھے۔ یہ سروے فرانس کے ایوان زیریں کی جانب سے منگل کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کے بل کی منظوری کے بعد کرایا گیا۔ جو بدھ سے جمعے تک جاری رہا۔ بیلجیم، اسپین اور اٹلی کے کچھ شہروں میں ایسے ہی قوانین زیر غور ہیں۔مارچ میں فائنانشل ٹائمز کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ برطانوی برقعہ کے بارے میں سب سے زیادہ برداشت کا مظاہرہ کرنے والی یورپی قوم ہے۔ اس سروے میں ستاونفیصد برطانوی، ستّر فیصد فرانسیسی اور پینسٹھ فیصد ہسپانوی نقاب اوڑھنے پر پابندی کے حق میں تھے۔