تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ نے لاکربی کے مجرم کی رہائی کوغلطی تسلیم کرلیا،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن .. . .. .. . . . . امریکا نے کہا ہے کہ برطانیہ نے لاکربی سانحے کے مجرم عبدالباسط المغرائی کی رہائی کو غلطی تسلیم کرلیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا،جس میں انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ لاکربی دھماکے کے مجرم عبدالباسط کورہا کرنا غلطی تھی۔ترجمان کے مطابق 12 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔۔ہلیری کلنٹن نے اپنے ہم منصب کوالمغرائی کی رہائی کے معاملے میں امریکی ارکان کانگریس کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔گزشتہ دنوں امریکی سینیٹروں نے مغرائی کی رہائی پر احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے میں برطانوی تیل کمپنی کے کردار کی تحقیق کا مطالبہ کیا تھا۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط المغرائی پر1988 میں پان امریکن طیارے کی پرواز 103کو سکاٹ لینڈ کے مقام لاکربی میں بم سے تباہ کرنے کا الزام تھا ۔ طیارے میں سوار عملے سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے،ان میں 180 امریکی شہری شامل تھے۔عبدالباسط اسکاٹ لینڈ میں عمرقید کاٹ رہا تھا ۔کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث اسکاٹ حکومت نے اسے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر 2009 میں لیبیا کے حوالے کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.