تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ: پولیس مقابلہ،اسلحہ ،بارود اور چرس برآمد ،ملزمان فرار

جنگ نیوز -
کوئٹہ .. . . . .. .. .. . .کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر پولیس نے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور چرس برآمد کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں پولیس نے مشبہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا، جس پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی چوکی پر چڑھادی، جس کے بعد ملزمان پر فائرنگ کی گئی مگر وہ رات کی تاریکی میں گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مشتبہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 140 کلو گرام چرس، 24 دستی بم، لینڈ مائنز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا،پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.