5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹانک کے نواحی علاقے میں فورسز کی کارروائی،3 مبینہ شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
ٹانک.. . .. .. .. . . .. ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کرکے ان کے دو ٹھکانے تباہ کردیے جبکہ پولیس وین کے حادثہ میں دو اہلکار جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے مغزئی کے علاقے میں کارروائی کرکے تین شدت پسندوں کوہلاک اور دو ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔دوسری جانب ضلع ٹانک سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈبرا کے مقام پر گشت پر مامور پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔