تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ولادیمرپیوٹن اوروین ڈیم نے الٹی میٹ فائٹ دیکھی

جنگ نیوز -
ماسکو. . . . . .. . . . روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن نے ہالی وڈ اسٹار وان ڈیم کے ہم راہ ’ مکسڈ فائٹ یورپیئن چمپئن شپ دیکھی۔جس میں یورپ کی ٹیموں کا مقابلہ روس کے ایم -1 گلوبل اور سامبو 70 کلب سے ہو رہا ہے۔Ultimate فائٹ کو بغیر اصولوں کی لڑائی بھی کہا جاتاہے کیونکہ اس میں حصہ لینے والے کو کم و بیش ہر حربہ آزمانے کی اجازت ہوتی ہے۔ روس میں یہ کھیل سامبو کہلایا جاتا ہے۔ جو باکسنگ اور کراٹے کاا متزاج ہے ۔ سامبو کا مطلب’ بغیر ہتھیاروں کے اپنا دفاع‘ ہے۔ سوچی میں ہونے والی چمپئن شپ کودیکھنے کے لیے روسی وزیر اعظم پیوٹن کے ہم راہ ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیم بھی تماشیوں میں شامل تھے۔اس موقع پرپیوٹن کا کہناتھا جدید روس میں دست بدست لڑائی کے تمام انداز ’سامبو‘ یا’ میک سامبو‘ سے اخذ کیے گئے ہیں اوریہ اولمپک کھیلوں میں بھی شامل ہے۔ روسی وزیر اعظم پیوٹن خود بھی بلیک بیلٹ ہیں اور انھیں یورپی جوڈویونین کا اعزازی صدربھی منتخب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.