تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طالبان کے خلاف جنگ مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے،جرمن وزیر دفاع

جنگ نیوز -
برلن. . . . . . . .. . جرمنی کے وزیر دفاع کارل تھیوڈور نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔افغانستان کے صوبے قندوز میں تعینات جرمن فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر دفاع کارل تھیوڈور نے کہا کہافغانستان میں طالبان سے جنگ پیچیدہ ہو گئی ہے کیونکہ طالبان عسکریت پسندوں نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ جو اس بات کی متقاضی ہے کہ ان سے نمٹنے کے لیے مناسب تدابیر اختیار کی جائیں۔افغانستان میں 4،245 جرمن فوجی نیٹو افواج کے زیر سایہ افغان جنگ میں مصروف ہیں، جن کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جرمن وزیر خارجہ ہر دو ماہ بعد افغانستان کا دورہ کیا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.