تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے حیرت انگیز انسولین تیار

جنگ نیوز -
نئی دہلی…سی ایم ڈی…ذیابیطس کے مریضوں کو اب ہر ماہ انسولین کے درجنوں انجکشن نہیں لگانے پڑیں گے کیونکہ بھارتی سائنسدانوں نے انسولین کا ایسا انجکشن تیار کیا ہے جسے ایک بار لگانے کے بعد ذیابیطس کے مریض کے جسم میں دو ماہ تک شوگر کی سطح ٹھیک حالت میں رہے گی۔ عام طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو ایک ماہ کے دوران انسولین کے60 سے 90 انجکشن لگانے پڑتے ہیں تاہم بھارتی سائنسدانوں کی اس حیرت انگیز ایجاد سے اب انہیں اس دردِ سر سے چھٹکارا مل جائے گا۔انسولین کے اس نئے انجکشن کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسولین کے عام انجکشن کے مقابلے میں اس کے استعمال سے صبح کے اوقات میں ذیابیطس کے مریض کے جسم میں شوگر کی سطح کم نہیں ہوگی جو بعض اوقات موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ نئی دہلی کے National Immunology Institute کے تحت ہونے والی اس تحقیق پر صرف 20 لاکھ روپے اخراجات آئے اور اس کی تیار ی میں 3سال کا عرصہ لگا۔نئی دہلی کے Fortis Hospital کے شعبہDiabetes and Metabolic diseases کے سربراہ Anoop Misra نے اس انسولین کو بھارتی حکومت کے تحت قائم تحقیقی لیبارٹری کی سب سے بڑی ایجاد قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.