5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انٹر پول کا ایشیا میں ہزار فٹبال سٹے بازوں کو گرفتار کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
سنگاپور…فٹبال کا عالمی کپ اسپین کی فتح کے بعد ختم ہوگیا ہے،مگر اس کھیل پر سٹہ لگانے والوں کی شامت آگئی ہے، انٹر پول نے ایشیا میں ہزار سٹے بازوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق انٹر پول نے چین، تھائی لینڈ ملائیشیا اور سنگا پور میں مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں 8 سو سے زائد مقامات پر چھاپہ مارکر 5 ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ، انٹرپول کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے علاوہ سٹے بازوں سے 1 کروڑ ڈالر کی رقم اور کئی قیمتی گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں، سٹے بازوں کو انٹر نیٹ اور ٹیلی کام ٹریکنگ کے ذریعے گرفتار کیا ہے، سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹے بازی کے خلاف اس آپریشن میں منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کے نیٹ ورک کے خلاف بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔