تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کترینہ کیف سلمان خان سے شادی نہیں کریں گی،نجومی کی پیش گوئی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی… بالی وڈ اداکارسلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کے مداح جہاں ایک جانب ان کے آپس میں شادی کی خبر کے منتظر ہیں وہیں بھارت کے معروف جوتشی Bhavikk Sangghviنے کترینہ اور سلمان کے درمیان شادی نہ ہونے کی پیش گوئی کرکے ا ن کے مداحوں کو مایوس کردیا ہے۔Sangghviنے کترینہ کی ذاتی اورپیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال کترینہ کے کیرئیر کو مزید استحکام حاصل ہوگا تاہم کترینہ کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان سے شادی نہیں کریں گی لیکن اگر کترینہ سلمان سے شادی کربھی لیں تو ان کی رفاقت زیادہ عرصے قائم نہیں رہ سکے گی۔Sangghvنے کترینہ کو 2011تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ پیش گوئی بھی ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم”تیس مار خان“رواں سال کی ہٹ فلم ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.