5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان میں روبوٹک اسکیٹ بورڈ بھی تیار کر لئے گئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان روبوٹ ٹیکنالوجی میں دنیامیں سب سے آگے ہے۔حال ہی میں ٹوکیو کی ایک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی نے دلچسپ انداز کا اسکیٹ بورڈ تیار کیا ہے جو انسانی جسم کے جھکاوٴ کومحسوس کر کے چلتا ہے۔ یہ منفرد اسکیٹ روبوٹک اسکیٹ بورڈ 6 می فی گھنٹی کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں خاص روبوٹک نظام نصب کیا گیا ہے۔ 15 کلو وزن کا حامل یہ اسکیٹ بورڈ 60 سینٹی میٹر لمبا ہے جس پر کھڑے شخص کا جھکاوٴ اسکیٹ بورڈ کو ازخود اس جانب موڑ دیتاہے۔